top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(رانا محمد عاصم سے)موسم تبدیل ہوتے ہی تحصیل دینہ میں مچھر مکھیوں کی بہتات، ہیضہ ، ڈائریا ، ٹائیفائیڈ سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ

دینہ(رانا محمد عاصم سے)موسم تبدیل ہوتے ہی تحصیل دینہ میں مچھر مکھیوں کی بہتات، ہیضہ ، ڈائریا ، ٹائیفائیڈ سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی دینہ شہر اور گردو نواح میں انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی طرف سے تا حال فوگ سپرے نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھرو ں کی افزائش میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث شہریوں کو ہیضہ، ٹائیفائیڈ، ملیریا، ڈائریاسمیت مختلف اقسام کی خطرناک بیماریوں نے اپنی پکڑ میں لینا شروع کررکھا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے گندم کی کٹائی کے موسم کے باعث مکھی اور مچھروں کی بھر مار ہوچکی ہے جس کا فوری طور پر قلع قمع اور افزائش روکنا بہت ضروری ہے تا ہم انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی طرف سے تا حال مکھی ، مچھر مار فوگ سپرے شروع نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھروں کی افزائش میں دن بدن اضافہ ہونے کے ساتھ بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page