top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رانا محمد عاصم سے)موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، 5 لاکھ نان فائلرز کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سمز بلاک کرنے کی منظوری

دینہ (رانا محمد عاصم سے)موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا بورڈ اآف ریونیو(ایف بی آر) نے 5 لاکھ نان فائلرز کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سمز بلاک کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیور نے ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں 20 لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کردی ہے جس کے بعد پہلے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم موبائل کمپنیوں نے ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں سمز کو بلاک کرنا کمپنیوں کیلئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ موبائل کمپنیوں کی درخواست پر سمز بلاک کرنے کے عمل کو مختلف مراحل میں تقسیم کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 5 لاکھ صارفین کی سمز بلاک کی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر نے اس اقدام کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد ایف بی آر نے اس حوالے سے قوانین تیار کرکے متعلقہ افسران کو بھجوادیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مشاورت کے بعد 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کرلی ہے، یہ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والے صارفین ہیں، ان صارفین کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھجوائے گئے تھے مگر انہوں نے اس کے باوجود ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کروائے ، 1لاکھ افراد ایسے ہیں جن کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس کے ذریعے کی گئی، ان 5 لاکھ افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سمز کو بلاک کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیکس چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈائون شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ایف بی آر نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے سمیت ان کے ناموں پر موجود بجلی و گیس کی کنکشنز بھی منقطع کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے خلاف ایکشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل کرلی گئیں ہیں اور 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں جو نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114 بی کے تحت کارروائیاں عمل میں لائیں گے۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page