دینہ(رانا محمد عاصم سے ) محکمہ ایجوکیشن جہلم نے سرکاری سکول ٹیچرز کو گرمیوں کی چھٹیوں میں مصروف رکھنے مختلف انڈین اور پاکستانی فلمیں دیکھنے کا انوکھا حکم نامہ جاری کیا تھا جب محکمہ تعلیم کے انوکھے حکم نامے کی خبر میڈیا پر وائرل ہوئی تو اعلی سطح پر اس آرڈر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران سے رپورٹ طلب کی گئی جس کیبعد جہلم کی انتظامیہ نے میٹنگ کیبعد فلمیں دیکھنے کا آرڈر واپس لیتے ہوئے سابقہ آرڈر والی تاریخ اور سابقہ آرڈر نمبر پر ہی نیا آرڈر جاری کرتے ہوئے صرف فلموں والے پہرے کی جگہ مختلف ویب سائٹس کا نام درج کرکے وزٹ کرنے کی ہدایت تحریر کر دی گئی ہے دونوں نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن عبدالکریم کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں سوشل میڈیا پر شہریوں کی طرف سے فلمیں دیکھنے کے حکم نامے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی
top of page
bottom of page
Comments