top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(رانا محمد عاصم سے )شہید انسپکٹر سکندر اعظم کی چھتیسویں برسی،تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں شہید کی لحد پر جہلم پولیس کے افسران کی حاضری ، جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کو سلامی

دینہ(رانا محمد عاصم سے )شہید انسپکٹر سکندر اعظم کی چھتیسویں برسی،تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں شہید کی لحد پر جہلم پولیس کے افسران کی حاضری ، جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کو سلامی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی، ایس ایچ او ڈومیلی اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی،شہید انسپکٹر سکندر اعظم اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے سلسلہ میں ریڈ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے جام شہادت نوش فرما گئے،شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے،شہداء پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شہداء پولیس کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں ، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہدائمحکمہ پولیس کا حصہ تھے اور رہتی دنیا تک رہیں گے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا پیغام۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page