top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رانا محمد عاصم سے) دینہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں دو کم عمر لڑکوں سے مبینہ بدفعلی کے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا

دینہ (رانا محمد عاصم سے) دینہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں دو کم عمر لڑکوں سے مبینہ بدفعلی کے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا، ڈی این اے کے لئے نمونے لاہور لیبارٹری بجھوادیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی میں نے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری افضل اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے کم عمر لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے دو واقعات میں ملوث ملزمان عبداللہ طاہر، نعمان اور حسنین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پہلے واقعہ میں ملزم عبداللہ طاہر نے چار روز قبل 9سالہ لڑکے کو ورغلہ کر ویران مکان میں لے جاکر مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ دوسرے واقعہ میں ملزم حسنین نے دس سالہ لڑکے کو کبوتر دیکھانے کے بہانے سے ورغلایا اور گھنائونا کام کیا۔ پولیس کے مطابق تیسرے واقعہ میں ملزم نعمان نے نواحی علاقہ بھوگی چک میں 14 سالہ نویں جماعت کے طالب علم کو مسجد میں چپل چھپانے کے بہانے ورغلا کر مسجد کے واش میں لے گیا اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان واقعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے، پولیس نے سائنٹیفک بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ڈی این اے کے لئے سیمپل لاہور لیبارٹری بجھوادیے گئے اور ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page