دینہ ( رانا محمد عاصم سے)دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل ہونے والی پاکپتن کی خاتون صحافی کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال مارچ میں دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل ہونے والی پاکپتن کی خاتون صحافی نوشین رانا کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا، خاتون صحافی کو قتل کرنے والا قاتل اس کا شوہر نکلا، ملزم نے ذاتی مسائل اور تنازعات کی بنا پر خاتون صحافی کو قتل کیا۔ رواں سال 11 مارچ کو پولیس کو یونین کونسل لہڑی کے علاقہ امرال سے ایک نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے چہرے پر تیزاب پھینک کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اندھے قتل کی تفتیش کے پہلے مرحلے میں خاتون کو ڈی این اے رپورٹ کے بعد شناخت کر لیا تھا، خاتون کی شناخت پاکپتن کی رہائشی نوشین رانا نام سے ہوئی تھی۔ مقتولہ اپنے علاقے کی آواز بن کر سماجی مسائل اور بدعنوانیوں کے خلاف آواز اٹھاتی تھی۔ ان کا قتل نہ صرف ایک سنگین جرم تھا بلکہ صحافت جیسے معزز پیشے کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ معاملہ بہت پیچیدہ نظر آیا اور مقتولہ کی موت کی وجوہات اور قاتل کی شناخت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آتی رہیں۔ تاہم ہپولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور بالآخر قاتل کا سراغ لگا لیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق خاتون صحافی نوشین رانا کے شوہر کو اس قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شوہر نے ذاتی مسائل اور تنازعات کی بنا پر اپنی بیوی کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ مزید تفتیش کے دوران پولیس نے ایسے شواہد اکٹھے کیے ہیں جو ملزم کے جرم کو ثابت کرنے کےلیے مدد دیں گے۔ یاد رہے کہ مقتولہ نوشین رانا کا تعلق پاکپتن کی یونین کونسل 33 ایس پی سے ہے، انہوں نے اپنی مرضی سے لاہور کے ایک شہری سے شادی کی تھی۔ وہ مختلف مقامی اخبارات او ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں اور مختلف فلاحی اداروں کے ساتھ کام کے لیے مختلف شہروں میں مقیم رہتی تھیں
top of page
bottom of page
Comments