top of page

دینہ(رانا محمد عاصم سے)دینہ میں ٹریفک پولیس اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عملے کی مبینہ آشیر باد اور ملی بھگت سے ٹرانسپورٹرز بے لگام، وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکاات کی دھجیاں اڑادیں

دینہ(رانا محمد عاصم سے)دینہ میں ٹریفک پولیس اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عملے کی مبینہ آشیر باد اور ملی بھگت سے ٹرانسپورٹرز بے لگام، جنرل بس اسٹینڈ سے دیگر اضلاع میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑانے میں مصروف، ٹرانسپورٹرز نے از خود پبلک ٹرانسپورٹ کے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایوں میں اضافہ کر دیا، مسافر خصوصاً طالب علموں اور خواتین سے ڈرائیوروں کی بد تمیزی، گالی گلوچ ، لڑائی جھگڑا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔ شہریوںکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ سے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ڈھیل یا ڈیل کے باعث پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں جو کہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، جس کے باعث ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کارکردگی مشکوک ہو کر رہ گئی ہے۔ دوسری جانب وومن ہراسمنٹ کے حوالے سے حکومت نے خواتین کی تذلیل کے خلاف قانون لاگو کررکھا ہے لیکن ٹرانسپورٹ عملے کی جانب سے حراسمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا دور کی بات خواتین کے ساتھ مسافروں کے سامنے ہتک آمیز رویہ اپنانا ٹرانسپورٹرز نے معمول بنا رکھا ہے ،ٹرانسپورٹ عملہ مسافروں کو گاڑیوں سے نیچے اتار دینے کے ساتھ ساتھ لڑائی جھگڑے گالی گلوچ کرنا بھی فیشن بنالیا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرایوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوسختی سے پابند بنایا جائے اضافی کرائے اور خواتین کے ہراسمنٹ بارے جاری ایس او پیز پر عملدرا?مد نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ختم ہوسکے

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page