دینہ (رانا محمد عاصم سے) جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والے افراد کیلئے لائسنس بنوانے کیلئے 26 اپریل کی حتمی تاریخ مقررکردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے تحصیل دینہ ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر میں بغیر لائسنس جنگلی جانوروں و پرندوں کا کارروبار کرنے والے افراد کے لئے لائسنس بنوانے کیلئے 26 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مقررہ تاریخ تک لائسنس نہ بنوانے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کا ا?غاذ کردیا جائے گا۔ لائسنس نہ بنوانے والے ڈیلرز اور دکانداروں کو قید، جرمانہ یا مال ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے جانور اور پرندے (کیپٹیوبریڈ ایگزاٹک)کے لئے رجسٹریشن وتجدید کے لئے 50 ہزار روپے ،پرندے (کیپٹیوبریڈ ایگزاٹک)کے لئے رجسٹریشن و تجدید فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے زرائع کے مطابق لائسنس وتجدیدکروانے کے لئے آنے والے افراد سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جارہی ہے جبکہ عوام الناس کی آسانی او ر رہنمائی کیلئے محکمہ وائلڈ لائف نے99212384 042 نمبر بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ فون کے ذریعے وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر سے ہرقسم کی معلومات ور ہنمائی حاصل کی جا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ڈیلر ز و دکاندار لازمی رجسٹریشن کروائیں،محکمہ وائلڈ لائف کے دفاتر سے رجسٹریشن و تجدید کروائی جا سکتی ہے ،جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
top of page
bottom of page
Comments