top of page

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں دھنیالہ میں پزا شاپ والوں سے ڈکیتی کا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ، دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں دھنیالہ میں پزا شاپ والوں سے ڈکیتی کا ایک ملزم گرفتار کرلیاگیاتحصیل دینہ کے گاؤں دھنیالہ میں پزا شاپ بند کرکے جانے والوں سے ڈکیتی کے دوران پیسے اور موبائل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔ تفصیل کے مطابق پزا شاپ کا مالک سرفراز نامی نوجوان اپنے کزن علی عزیر کے ہمراہ رات ایک بجے کے قریب پزا شاپ بند کرکے اپنے گاؤں کالووال واپس جا رہا تھا تو راستے میں دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔ جب ڈاکوئوں پیسے ، موبائل ، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوئے تو لٹنے والے دونوں نوجوانوں نے مدد کے لیے شور کرنا شروع کر دیا ان کی آوازیں سن کر کافی نوجوان باہر نکل آئے اور ملزمان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ملزمان نے گھبرا کر موٹر سائیکل کی لائیٹ بند کر کے بھاگنے کی کوشش کی اور اندھیرے کی وجہ سے گر گئے اہلِ علاقہ نے ایک ملزم عرفان عرف فانا ولد سلیمان نمبردار سکنہ ریحانہ گجراں کو پکڑ کر منگلا پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کی وجہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page