دینہ(رانا محمد عاصم سے)ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار،چھینے گئے زیورات اور دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،
تھانہ دینہ پولیس کو ماہ دسمبر 2023 میں شہری عاطف رشید نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر اسکی بیوی سے طلائی زیورات چھین لئے ہیں،
دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان دلدار حسین اور محمد طارق کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے چھینے گئے 02 عدد طلائی کڑے اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
댓글