top of page

دینہ(رانا محمد عاصم سے )امیر جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں شہر شہر ریلیوں کا انعقاد ۔ جہلم میں مرکزی دفتر سے شاندار چوک تک ریلی نکالی گئی

دینہ(رانا محمد عاصم سے)امیر جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں شہر شہر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جہلم میں مرکزی دفتر سے شاندار چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں مردوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دینہ سے امیر شہر کے زیرِ سرپرستی دینہ کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری سمیت جہلم کی مرکزی قیادت شریک تھی۔ قیادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے اور عالمی مسلم قوتوں کو بھی مل کر فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کو فوری رکوانا چاہیے فلسطینیوں کو ان کا حق دلوایا جائے اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔


0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page