دینہ(رانا محمد عاصم) دینہ شہر،نکودر چوک اور گردو نواح میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی فروخت نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں، جگہ جگہ گندے نالوں پر قائم قصابوں کی دکانیں انتظامیہ کومنہ چڑھا رہی ہیں۔ مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے بااثر قصاب مکروہ دھندے کو دیدہ دلیری کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں جسے مجبور ان پڑھ سادہ لوح شہری خرید نے پر مجبور ہیں، ناقص مضرصحت نیم مردہ جانوروں کا گوشت استعمال کرنے والے شہری خواتین، بچے، بوڑھے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ متعدد مرتبہ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سماجی، فلاحی تنظیموں اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت ذمہ داران سے نوٹس لینے اور گندے سیوریج کے نالوں پر قائم قصابوں کی دکانیں ختم کرنے اور صحت مند جانور ذبح کرنے کا مطالبہ کیا ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Commenti