top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(رانا عاصم سے)چک مہیوں پیٹرولنگ پولیس کا غیر قانونی ناکہ ، ڈومیلی موڑ کے مقام پر پیٹرولنگ پولیس کے خلاف اہلیانِ علاقہ کا احتجاج

دینہ(رانا عاصم سے) ڈومیلی موڑ کے مقام پر پیٹرولنگ پولیس کے خلاف اہلیانِ علاقہ کا احتجاج ۔ چک مہیوں پیٹرولنگ پولیس کا غیر قانونی ناکہ مقامی عوام کے لیے بلخصوص دیہی علاقے کی خواتین کے لیے وبال جان بن گیا۔مقامی آبادی کے رہائشیوں کو دس چکر لگانے پر دس بار روک لیا جاتا ہے ۔ مقامی ہونے کے باوجود ہر بار ڈرائیونگ لائسنس ،شناختی کارڈ ،گاڑی کے کاغذات ہونے کے باوجود بھاری جرمانہ عائد کر دیا جاتا ہے،مقامی سیاسی اور سماجی عمائدین پٹرولنگ پوسٹ چک میہوں کی اس غیر قانونی ناکہ بندی اور ناجائز جرمانوں سے سخت نالاں ہیں ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر اکثر خواتین بھی سوار ہوتی ہیں ۔کاغذات ہیلمٹ ہونے کے باوجود پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ کار سرکار میں مداخلت کا بہانہ بنا کر مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دے کر ہراساں کرتے ہیں۔ مقامی سیاسی رہنما نمبردار چوہدری وقار ،مہر لیاقت نے اہلیانِ علاقہ کی آواز بنتے ہوئے ڈی پی او جہلم ،ڈی ایس پی پیٹرولنگ جہلم سے فوری طور پر نوٹس اور ایکشن لینے مطالبہ کیا ہے



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page