top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رانا عاصم سے) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اسد علی اور محمد ثقلین کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 275 عدد پتنگیں اور 5 عدد دھاتی ڈوریں برآمد

دینہ (رانا عاصم سے)دینہ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتارڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پردینہ پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جیسے خطرناک کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، دو پتنگ فروش گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اسد علی اور محمد ثقلین کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 275 عدد پتنگیں اور 5 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے گئے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں جن کیخلاف بلا تفریق کریک ڈائون جاری رہے گا

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page