top of page

دینہ( رانا عاصم سے ) میڈیا کی خبر بابت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، جہلم میں بدانتظامی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کا فوری نوٹس

دینہ( رانا عاصم سے ) میڈیا کی خبر بابت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، جہلم میں بدانتظامی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، علاج بروقت نہ کرنا، ادویات فراہم نہ کرنا اور فارمیسی عملہ کی غفلت کی وجہ سے مریضوں کو ذلیل وخوار کیا جانے لگا جس کا نوٹس محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے لیا، پارکنگ فیس کے حوالے سے بھی شکایت موصول ہوئی تھی۔ معاملہ ہذا کا جائزہ لینے کے لئے محتسب پنجاب ریجبل دفتر جہلم کیایڈوائر اشفاق احمد رانا نے 6 مارچ کو اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا اور موقع پر پایا گیا کہ ہسپتال کے ایگریمنٹ کے مطابق ٹھیکیدار گاڑیوں سے 20 روپے پارکنگ فیس وصول کر سکتا ہے مگر اس کا عملہ 20 روپے کی بجائے 30 روپے وصول کر رہا تھا اور موٹرسائیکل سواروں سے 10 روپے کی بجائے 20 روپے وصول کر رہا تھا اور پارکنگ کی پرچی بھی فراہم نہیں کر رہا تھا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر آصف جاوید میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ بمطابق قواعد وضوابط ٹھیکیدار کے خلاف کارروئی عملمیں لائیں جنہوں نے بروقت کارروائی عمل میں لا کر ٹھیکیدار کو جرمانہ مبلغ 10 ہزار روپے کیا اور ساتھ وارننگ بھی جاری کی۔ جہلم میں مریضوں کر بروقت علاج و معالجہ فراہم کر کے ادویات بھی فارمیسی سے مفت فراہم کی جارہی ہیں جو تسلی بخش ہیں اور اس میں فارمیسی کا عملہ بمطابق ایس۔او۔پیز اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page