top of page

دینہ ( رانا عاصم سے )دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی اور بھابی کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

دینہ ( رانا عاصم سے )دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی اور بھابی کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 9 روز قبل تھانہ ڈومیلی کے گائوں دیال میں شاہد محمود نے جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کے گھر داخل ہوکر اپنے بھائی محمد رفیع اور بھابھی (ن) کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ دونوں میاں بیوی کو منہ اور ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ملزم شاہد محمود اقدام قتل کی واردات کے بعد پہاڑوں میں روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد محمود کو ڈومیلی کے پہاڑوں سے گرفتار کر لیا۔ ڈومیلی پولیس نے ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page