دینہ(رانامحمد عاصم سے) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد تحصیل دینہ سمیت ضلع جہلم میں کرایہ ناموں میں 5 فیصد کمی کر دی گئی۔ اس کا فیصلہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر نئے کرائے نامے کا سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں اور نئے مقرر کردہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعدجہلم میں کرایہ ناموں میں 5 فیصد کمی کر دی گئی۔ اس کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر نئے کرائے نامے کا سائن بورڈ اآویزاں کیے جائیں اور نئے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر سختی سے عملدآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی گاڑیوں کو چیک کریں اور مسافروں سے کرائے کی بابت دریافت کریں ،جہاں کہیں بھی خلاف ورزی ہو رہی کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے کسی کو شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے بعد سفری کرایوں میں پانچ فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کا نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ جہلم سے سواں راولپنڈی 430روپے ،جہلم سے فیض آباد راولپنڈی 430روپے ،جہلم تا منڈی بہاؤالدین 240روپے ،جہلم تا گجرات 270روپے ،جہلم تا پنڈدادنخان 470روپے جہلم تا سرگودھا 690روپے ،جہلم تا گوجرنوالہ 420روپے ،جہلم تا چکوال 420روپے ،جہلم تا ملتان 2100روپے کرایہ مقرر کر دیا ہے۔ جہلم تا چاندڑہ 230روپے ،جہلم تا چوٹالہ خورد 170روپے جہلم تا دینہ 90روپے ،جہلم تا صادق آباد اے سی 2650روپے ،جہلم تا صادق ا?باد نان اے سی 2200روپے ،جہلم تا سنگھوئی 100روپے ،جہلم تا جوہرا?باد800روپے ،جہلم تا دنیا پور 2050روپے ،جہلم تا نکہ خلاص پور220روپے ،جہلم تا لاہور 700روپے کرایہ مقرر کر دیا ہے۔ دینہ تا میرپور 170روپے ،دینہ تا منگلا 90روپے ،دینہ تا ڈومیلی 170روپے ،دینہ تا سواں اڈا راولپنڈی 420روپے ،دینہ تا گوجر خان 190روپے دینہ تا راولپنڈی 420روپے ،دینہ تا جہلم 90روپے ، دینہ تا سوہاوہ 90روپے ،دینہ تا سوہن 80روپے کرایہ مقرر کر دیا ہے۔ پنڈدادنخان تا جہلم 470روپے ،پنڈدادنخان تا راولپنڈی نان اے سی 700روپے ،پنڈدادنخان تا راولپنڈی اے سی 900روپے،پنڈدادنخان تا لاہور نان اے سی 800روپے ،پنڈدادنخان تا لاہور اے سی 1000روپے،پنڈدادنخان تا چوآسیدن شاہ160روپے ،پنڈدادنخان تا منڈی بہائوالدین 240روپے کرایہ مقرر کر دیا ہے۔ پنڈدادنخان تا لِلہ انٹرچینج 140روپے ،لِلہ انٹرچینج تا بھلوال 230روپے ،لِلہ انٹرچینج تا پنڈدادنخان140روپے ،لِلہ انٹرچینج تا سرگودھا 370روپے ،جلال پور شریف تا سرگودھا نان اے سی 600روپے جلال پور شریف تا سرگودھا اے سی 700روپے ،جلال پور شریف تا راولپنڈی 800روپے کرایہ مقرر کر دیا ہے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
top of page
bottom of page
תגובות