top of page

دینہ:راجہ لیاقت علی کے بھتیجے کی ولیمہ کی تقریب، بلال اظہر کیانی کی شرکت اور میڈیا سے گفتگو



دینہ ( رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کی عزت خاک میں ملانے کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑی ، یہ ملک کا سب سے بڑا فسادی ہے آج اس کے حالات کی وجہ سے ملک مشکلات کے دور سے گزر رہا ہے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ویسے بھی جو سپریم کورٹ کا آرڈر ہے اس کے تحت یہ آرڈر متنازعہ ہے پارلیمان پہلے ہی فیصلہ کر چکے ہیں چار تین کے فیصلے سے یہ پارٹیشن ڈسمس ہو چکی ہے سپریم کورٹ نے 14مئی کے الیکشن کے حوالے سے جو پارٹیشن چل رہی ہے اس کا جواز نہیں ہے بہتر اسی میں ہے کہ الیکشن کمیشن جو آئینی ادارہ ہے وہ مطمئن ہو اور آئینی الیکشن کروانے کے قابل ہو ہماری جماعت حکومت اور اتحادی جماعتوں کا یہی موقف ہے کہ الیکشن ایک ہی دن میں ہوں ہمارے نزدیک اکتوبر میں ایک تاریخ پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن ہونے چاہئیں اسی میں عوام کی بہتری ہو گی اور ووٹ کی عزت بھی ہو گی، سپریم کورٹ کا ایک مخصوص بنچ ایسے فیصلے کے تحت جس میں سپریم کورٹ کے ججز کے خود تحفظات ہیں سپریم کورٹ کا آرڈر تصور بھی کیا جا سکتا ہے یا نہیں اسی طریقے سے آگے چلیں گے تو میرے نزدیک معاملات حل نہیں ہوں گے اور اگر ایک مخصوص بنچ جس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اس کو بالکل اگنور کرے گا ایک فیصلہ جو متنازعہ ہے اس کے تحت اگر بلڈوز کرنے کی کوشش کرے گا تو الیکشن کمیشن کے اختیارات پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں اور پارلیمان کی بھی توقیر کو مد نظر نہیں رکھتے اس طرح معاملات چلائیں گے تو ایسے معاملات سلجھیں گے نہیں میاں محمد نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے اور کب آئیں گے جب وہ مناسب سمجھیں گے جو زیادتی ظلم سے میاں نواز شریف کو گزارا گیا اور ان کو ظلم سے گزارنے کی وجہ سے جو ظلم ہماری عوام اور ملک کے ساتھ کیا گیا وہ میاں نواز شریف ہی ہیں اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام کر بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر یہ جانتے ہوئے بھی کہ جعلی سزا ہو گی پاکستان واپس آئے تھے میاں نواز شریف اس ملک کے بیٹے ہیں اور ملک کے 3بار منتخب وزیر اعظم ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلال اظہر کیانی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے تحریک انصاف یہ خیال اپنے دل سے نکال دے کہ ہم الیکشن چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں انشاء اللہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور سب کو پتہ لگ جائے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page