دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ کے قریب برطانیہ پلٹ فیملی گھر پہنچنے سے پہلے ہی لٹ گئی ، 2نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکووَں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 25لاکھ روپے مالیت کے 18تولے طلائی زیورات ، 800برطانوی پاوَنڈ ، 28ہزار پاکستانی لوٹ کر فرار ، ڈاکو وَں نے منارہ پلی کے مقام پر برٹش فیملی کے ساتھ گاڑی ٹکراتے ہوئے روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے لوٹ مار شروع کر دی ، ڈاکووَں نے برطانوی خاتون سے پہنا ہوا زیورات بھی نوچ لیا ، واردات کے بعد ڈاکو با آسانی کے ساتھ فرار ، دینہ اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پلٹ سجاد احمد ولد محمد تاج سکنہ چیچیاں تحصیل و ضلع میر پور نے پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل گھر آیا ہوا تھا اور آج اپنی بیوی جو کہ لندن سے آ رہی تھی اس کو ایئر پورٹ لینے اسلام آباد کار پر گیا ہوا تھا میرے ساتھ دو بھائی اور بہن میرے ساتھ تھے اور میں اپنی بیوی کو واپس لے کر آ رہا تھا کہ صبح سوا 4بجے کے قریب منارہ پلی کے مقام پر یو ٹرن لینے لگا تو پیچھے سے جی ایل آئی کرولا جس نے ہماری گاڑی کے ساتھ ٹکر دے ماری اور ہ میں روک لیا اور ہماری گاڑی کے شیشوں کو مکے مارنے لگے میں نے دروازہ کھولا ایک ڈاکو نے میرے سر پر پسٹل رکھ لیا اور دوسرے نے میری بیوی فرحت علی کے سر پر پسٹل رکھ لیا اور کہا کہ سر جھکا لو اور میری بیوی کا بیگ جس میں 4عدد طلائی انگوٹھیاں زنانہ ،2عدد انگوٹھیاں مردانہ ، 1عدد طلائی بریسلٹ ، مردانہ پاسپورٹ ، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، 800برطانوی پاوَنڈ اور 28ہزار روپے پاکستانی اور میری بیوی سے پہنا ہوا طلائی زیورات ، 6عدد طلائی چوڑیاں 12تولے ، کانوں سے طلائی کانٹے ، موبائل فون چھین لیے ، ٹوٹل طلائی زیورات 18تولے بنتا ہے لوٹ کر دینہ کی طرف فرار ہو گئے ،مالیت کا کل نقصان 25لاکھ روپے بتایا جاتا ہے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انصاف کیا جائے ، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ڈاکووَں کی تلاش شروع کر دی ، یاد رہے کہ دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comentários