top of page

دینہ:خدمت مرکز پولیس موبائل وین کا دینہ کا دورہ بڑی تعداد میں لوگوں نےلائسنس لرننگ حاصل کر لیے

کمپیوٹر آپریٹر مطلوب حسین اور ساجد محمود شہریوں کو لرننگ جاری کرتے ہوئے

دینہ(رانا محمد عاصم سے)خدمت مرکز پولیس موبائل وین کا دینہ کا دورہ بڑی تعداد میں لوگوں نےلائسنس لرننگ حاصل کر لیے ۔بہترین خدمت مہیا کرنے پر عوامی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس خدمت مرکز کی موبائل گاڑی نے دینہ منگلا روڈ کا دورہ کیا صبح 10 بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے ایل ٹی وی اور کار موٹر بائیک کےلائسنس لرننگ حاصل کئے کمپیوٹر آپریٹر مطلوب حسین اور ساجد محمود نے لوگوں کی بھرپور رہنمائی کرتے ہوئے ان کو ایل ٹی وی کار موٹر بائیک لرننگ جاری کے ہے عوامی حلقوں نے خدمت مرکز پولیس جہلم کی موبائل وین کا دینہ کا دورہ کرنے اور بھاری تعداد میں لرننگ جاری کرنے پر ڈی پی او جہلم اور دوسرے متعلقہ کام کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے ان کے گھر کے دروازے پر آ کر یہ خدمت فراہم کی ہے ان عوامی حلقوں اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح موبائل پولیس خدمت مرکز وین بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page