top of page

دینہ:خاندانی دشمنی۔ قتل کی لرزہ خیز واردات، 4 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 36سالہ نوجوان محنت کش نصیب اللہ ریڑھی فروش کو قتل کر دیا

دینہ(نثار مغل سے)جی ٹی روڈ دینہ پر قتل کی لرزہ خیز واردات، 4 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 36سالہ نوجوان محنت کش نصیب اللہ ریڑھی فروش کو قتل کر دیا، مسلح موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔ مقتول کی چھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی تفصیلات کے مطابق دینہ میں دن دیہاڑے دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جی ٹی روڈ دینہ چونگی نمبر 5 قائداعظم ٹائون کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر کے غریب محنت کش 36سالہ نصیب اللہ ولد فرید اللہ سکنہ پار ہوتی پورول آباد مردان حال مقیم میاں کالونی دینہ ریڑھی فروش کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نوجوان نصیب اللہ کو بارہ گولیاں لگیں مقتول نصیب اللہ ریڑھی پر مولیاں فروخت کر کے اپنی فیملی کا پیٹ پالتا تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو 1122نے جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم پہنچایا، پولیس سٹی چوکی دینہ نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میںرپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ قتل ہونے والا شخص نصیب اللہ ریڑھی لگا کر اپنا روزگار کماتا تھا ، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page