top of page

دینہ:حکومت پنجاب نے مسز گلشن نورین (BS-17) کو دینہ میں بحیثیت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تعینات کر دیا

دینہ(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) حکومت پنجاب نے سات ماہ بعد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ کی خالی پوسٹ پر چیف آفیسر کی تعیناتی کا حکم جاری کردیا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم کی کاوشیں انتہائی قابل تعریف ہیں حکومت پنجاب نے مسز گلشن نورین (BS-17) کو دینہ میں بحیثیت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تعینات کر دیا ہے بمطابق حکم اس کا اطلاق فوری ہوگا مزکورہ آفیسر صاحبہ انتہائی پروفیشنل صلاحیتوں کی مالک ہیں بلاشبہ صوبہ پنجاب میں وہ ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں محمد علی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ حرکت قلب بند ہونے پر ماہ فروری میں وفات پا گئے تھے ان کی سیٹ تاحال خالی تھی چیف آفیسر نہ ہونے کی بنا پر مزکورہ ادارہ بری طرح متاثر ہو رہا تھا اب محترمہ کے آنے سے یقنا خوشگوار تبدیلی ہوگی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی کاوش کو بنظر احسن دیکھا ہے

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page