انٹرویو دینے کے بعد امیدواروں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی دوڑ شروع کردی
دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ ، ٹکٹوں کی دوڑ شروع ،حلقہ این اے 60میں مسلم لیگ (ن) کے 4امیدوار جبکہ حلقہ پی پی 24میں 3امیدوار میدان میں انٹرویو مکمل جبکہ حلقہ این اے 60کے لیے بلال اظہر کیانی ،چوہدری فرخ الطاف ، چوہدری ندیم خادم ، مہر محمد فیاض نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے دوڑ شروع کر دی جبکہ پی پی 24کے لیے مہر محمد فیاض ، راجہ اویس خالد اور غلام کیانی بھی دوڑ میں شامل ، انٹرویو دینے کے بعد امیدوارں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کر دیا پارٹی کے اعلی قیادت سے بھی رابطے جاری ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے آئندہ الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کو متحرک کردیا اور الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مسلم لیگ (ن) این اے 60 سے 4امیدواروں نے جن میں بلال اظہر کیانی ، سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کی رہائش گاہ پر پرویز رشید ، ملک ابرار ، نجمہ حمید ، صبا صادق نے انٹرویو لیے جبکہ پی پی 24کے لیے بھی سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور راجہ غلام کیانی نے بھی انٹرویو دیا ، انٹرویو دینے کے بعد امیدواروں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی دوڑ شروع کردی اور پارٹی کے ہائی کمان تک رابطے شروع کر دیئے ۔
Comments