top of page

دینہ:حسنین عرف روشنی گرفتار، 1600 گرام چرس برآمد، حمزہ اور ثاقب بھی گرفتار،20 لیٹر شراب برآمد

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر جہلم پولیس کا منشیات اور شراب فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ، انچارج چوکی سٹی دینہ خضر حیات نے منشیات فروش ملزم حسنین عرف روشنی کو گرفتار کر لیا۔جس سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان حمزہ اور ثاقب کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ایک اور کاروائی میں پنڈدادنخان پولیس نے ملزم علی حسنین کو گرفتار کر کے ملزم سے 1320 گرام چرس بھی برآمد کر لی ھے ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق منشیات فروش ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف موثر کارواییاں جاری رہیں گی ۔




0 comments

Komentáře

Hodnoceno 0 z 5 hvězdiček.
Zatím žádné hodnocení

Přidejte hodnocení
bottom of page