top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ: قتل یا خود کشی۔ جیولرز رانا فرحان کی لاش منڈی بہاؤالدین نہر کے قریب سے مل گئی


دینہ( ادریس چودھری سے)قتل یا خود کش جیولرز رانا فرحان کی لاش منڈی بہاؤالدین نہر کے قریب سے مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کا نوجوان جیولرز رانا فرحان 5 روز قبل گھر سے اچانک غائب ھو گیا۔ گزشتہ رات اس کی ڈیڈ باڈی منڈی بہاؤالدین نہر کے قریب سے مل گئی ۔ لاش کی حالت نہایت خراب ھے۔ معلوم ھوتا ھے کہ رانا فرحان کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا ھے۔خود کشی کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رھا ھے۔مزید تفصیلات آ رھی ھیں۔ یاد رھے کہ رانا فرحان، مشہور جیولرز رانا طفیل کا بھانجا، جیولرز رانا عاصم ، رانا خالد کا قریبی عزیز تھا۔ حاجی مارکیٹ دینہ میں اس کی اپنی جیولری کی شاپ تھی۔ شادی شدہ اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔ رانا فرحان کی موت کی خبر سن اس کے خاندان میں کہرام مچ گیا ۔ جیولرز برادری دینہ میں غم دکھ کی لہر دوڑ گئی ۔ پولیس مصروف تفتیش ھے۔اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page