top of page

دینہ: جمیل نظامی سابق کونسلر بلدیہ دینہ اور ان کے صاحبزادے شکیل نظامی کی جانب سے کارنر میٹنگ کا اہتمام


دینہ (فیصل محمود) دینہ جمیل نظامی سابقکونسلر بلدیہ دینہ اور ان کے صاحبزادے شکیل نظامی کی جانب سے کارنر میٹنگ کا اہتمام جس میں انصاری برادری کے علاوہ علاقہ بھر سے سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق

جمیل نظامی سابق کونسلر بلدیہ دینہ نے موجودہ الیکشن کمپین کا پلڑا الٹ دیا شہر دینہ کی قداوور سیاسی شخصیات جو کچھ نا کرسکی اس مرد مجاہد نے کر کے دیکھا دیا گزشتہ روز جمیل نظامی نے بلال اظہر کیانی اور یاور کمال کے حق میں کامیاب ترین جلسہ کروایا جس میں ووٹرز کی اکثریت نے شرکت کی جمیل نظامی نے دونوں امیدوران بلال اظہر کیانی اور یاور کمال کو یقین دلایا کہ میری ساری برادری آپ کے حق میں ووٹ دے گی جلسے کے انتظامات انتہائی دیدنی تھے جمیل نظامی نے ضلع جہلم کے ایک بہت بڑے صنعت کار سے بھی رابطہ کیا اور ان سے استدا کی کہ وہ یاور کمال اور بلال اظہر کیانی کے لیے ووٹ دلائیں مصدقہ ذرائع کے مطابق مزکورہ صنعت کار بھی جمیل نظامی کی وجہ سے بلال اظہر کیانی اور یاور کمال کو ووٹ دلانے میں مصروف ہوگئے ہیں بلال اظہر کیانی امیدوار حلقہ 60 نے مسلم لیگ ن کا منشور پیش کیا جبکہ یاور کمال نے استحکام پاکستان کا منشور پیش کیا دونوں امیدواران نے جمیل نظامی سابق کونسلر کا دلی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ان کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page