دینہ(رانا محمد عاصم سے)
پولیس چوکی سٹی دینہ کی حدودمیں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات تین مسلح ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پر 30 سالہ نوجوان ارشد ولد محمد دین جو مچھلی کا کاروبار کرتا ہے سر شام اپنے گھر جا رہا تھا جب جی ٹی روڈ نزد اوورہیڈ برج کے قریب پیدل پہنچا تو موٹر سائیکل پر تین مسلح ڈاکو آ ئے تو انہون نے گن پوائنٹ پرلاکھوں روپے لوٹ لیے مزاحمت کرنے پرخنجر کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا زخمی کو فوری طور پر دینہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم اور بعد ازاں زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
Comments