top of page

دینہ:تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ایف بی آر جہلم کے ملازم کو کچل کر ہلاک کر دیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ایف بی آر جہلم کے ملازم کو کچل کر ہلاک کر دیا ، موٹرسائیکل سوار ملازم منگلا کی طرف جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے ملازم کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ، منگلا بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے ٹرن کے دوران موٹرسائیکل سوار 23سالہ ایف بی آر جہلم کے ملازم کو کچل کر ہلاک کر دیا ، حادثے میں جاں بحق ہونے والا ملازم منگلا کی طرف جا رہا تھا ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے ملازم کی ڈیڈ باڈی کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page