top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:تھانہ ڈومیلی کی حدود لوہج سیداں میں خاتون سے جنسی زیادتی،،مقدمہ درج،ملزم خاتون کیساتھ زیادتی کے وقت فوٹو ویڈیو بھی بناتارہابعد میں بلیک میل بھی کرتارہا، لاکھوں روپے اور زیورات بھی لوٹ لئے

تھانہ ڈومیلی کی حدود لوہج سیداں میں خاتون سے جنسی زیادتی،،مقدمہ درج

ملزم خاتون کیساتھ زیادتی کے وقت فوٹو ویڈیو بھی بناتارہابعد میں بلیک میل بھی کرتارہا،خاتون اور اسکے شوہرسے لاکھوں روپے اور زیوارت بھی لوٹ لئے

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کی یونین کونسل اڈرانہ کے گاؤں لوہج سیداں کی رہاٸشی 50سالہ خاتون نے پولیس چوکی کسیال میں درخواست دیتے ہوٸے موقف اختیار کیاکہ لوہج سیداں کا رہائشی اخترشاہ ولد محمودشاہ کا ہمارے گھر آناجاناہوا۔میراشوہر مزدوری کی رکشہ چلاتاہے۔اختر شاہ نے میرے گھر آکرمجھ سے زبردستی زیادتی کی اور اسی دوران ویڈیو اور فوٹو بنالئے۔بعد ازاں مجھے بلیک میل کرکے متعدد بار زناکیا۔مجھے اور میرے شوہر کو پلاٹ دلوانے کیلیےاس نے چارلاکھ روپے اور دوتولے زیورات ہتھیائے۔بعد میں وہ ہضم کرگیاجب بھی مانگتےتو آگے سے مارنے کی دھمکیاں دیتاہے۔اور ابھی بھی کالز کرکے زناکیلیے آمادہ کرنے کی کوشش کرتا۔50سالہ خاتون کی درخواست پر تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کرمزید تفتیش کاآغاز کردیا۔ملزم کی گرفتاری کیلیے چھارپے مارے جارہے ہیں۔

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page