تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کارواٸی،1ملزم گرفتار
ملزم کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد،ملزم کیخلاف مقدمہ درج،ملزم کی شناخت عامرشہزاد کے نام سے ہوٸی۔پولیس نے مزیدتفتیش شروع کردی
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کارواٸی،1ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کے ہمراہ گشت پر تھے اسی دوران ایک شخص کو روکاجس سے کین موجود تھااور کین میں شراب موجود تھی جو20لیٹرتھی۔پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ملزم کیخلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ملزم کی شناخت عامرشہزاد ولد محمدجمیل سکنہ رسولپور سے ہوٸی۔پولیس ملزم سے مزید تفتيش کاآغاز کردیا۔جس پر اہل علاقہ ایس ایچ او اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کاکہناتھاکہ علاقے منشيات فروشوں کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے۔تمام شہری اپنے اردگرد منشيات فروشوں کی نشاندہی کریں۔
Comments