top of page

دینہ: تھانہ منگلا کے علاقے افغان آباد میں ڈکیتی کی واردات ڈاکومیڈیکل سٹور سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk)تھانہ منگلا چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں، چند دنوں کے بعد ڈکیتی کی ایک اور واردات،نئے ایس ایچ او کو سلامی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ منگلا کے علاقے پنڈوڑی،افغان آباد میں احسان قادر ولد محمد اکرم نامی دکاندار کی کریانہ کی دکان سے نامعلوم ڈاکو 25000 روپے اور کئی سگریٹ کے ڈبے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اب گزشتہ رات کو مشین محلہ نمبر1پنڈوڑی افغان آباد گائوں میں دو نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل سوار محمد اویس قیوم ولد محمد قیوم کے میڈیکل سٹور پر آئے اور اسلحے کی نوک پر نوجوان اویس سے پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ منگلا میں حال ہی میں چارج سنبھالنے والے نئے ایس ایچ ملک ناصر مطلوب اپنی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر واردات کے جگہ پر پہنچ گئے تاہم اس وقت تک ڈاکو اپنا کام مکمل کر کے رفو چکر ہو چکے تھے۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page