top of page

دینہ:تھانہ منگلا پولیس نے دوران گشت نکودر چوک سے منشیات فروش سفیر اللہ افغان آباد کو گرفتار کر لیا

دینہ (عرفان محبوب Jhelumnews.uk ) تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ عرفان جیلانی کی سر براہی میں کرائم فائٹر اے ایس آئی عبدالروف افضل ہمراہ ٹیم نے دوران گشت نکودر چوک سے منشیات فروش گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوجہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر تھانہ منگلا کینٹ ٹیم متحرک گزشتہ شب منگلا کینٹ کے کرائم فائٹر اے ایس آئی عبدالروف ہمراہ ٹیم گشت پر معمور تھے کہ نکودر چوک کیطرف سے ایک مشکوک شخص گزرا ،پولیس ٹیم نے اسے مشکوک جان کر قابو کر لیا دوران تلاشی ملزم سفیر اللہ ساکن افغان آباد سے 1340 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page