top of page

دینہ: تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیاگیا



دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم اپی اے چوہدری ثقلین کو تیسری بار گرفتار کر لیا گیا۔ چوہدری ثقلین کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 16ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا۔ چوہدری ثقلین نے چند ماہ قبل مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، چوہدری ثقلین فواد چوہدری کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 ماہ قبل بھی سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں عدالتی احکامات پر رہا کر دیا گیا تھا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page