دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) ملک میں ترقی اور خوشحالی صرف پیپلز پارٹی ہی لا سکتی ہے بلاول بھٹو اقتدار میں آ کر مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں گے مجھے فخر ہے کہ میں ایک اچھی جماعت میں ہوں اچھے لوگوں کے ساتھ ہوں ضلع جہلم صرف پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے آئندہ الیکشن میں بھر پور طریقے سے الیکشن لڑیں گے ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو نے بہت پہلے سی پیک پر کام شروع کیا تھا محترمہ بے نظیر بھٹو دلیر باپ کی بیٹی تھی حنیف عباسی تم ذوالفقار علی بھٹو کے جوتوں کے برابر بھی نہیں ضلعی صدر پیپلز پارٹی جہلم چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کا تقریب سے خطاب ، تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے اب پیپلز پارٹی کا وقت آ گیا ہے عوام کی خدمت کریں گے چوہدری تسنیم ناصرجتنا عوام کا ساتھ دیا ہے وہ ایک بے مثال ہے اس کامیاب تقریب پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ضلعی جنرل سیکر ٹری مرزا عبدالغفار کا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تنظیم سازی کے حوالے سے مقامی میرج ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر ، ضلعی جنرل سیکر ٹری مرزا عبدالغفار ، رہنما پیپلز پارٹی اشرف چغتائی ، تحصیل صدر دینہ ملک اسد شبیر اعوان ، حاجی مسعود ، سٹی صدر فیروز خانزادہ، ضلعی صدر پیپلز یوتھ شاہ جہان، شہزاد شاہ ، ملک عرفات، محمد شہزاد اشرف بھٹی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی پاؤں پکڑ کر آئی میں بھٹو کا ملنگ ہوں پیپلز پارٹی جس جگہ پر بٹھائے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک دم میںدم ہے ٹکٹ اس کو ملے گا جو پیپلز پارٹی سے محبت کرے گا صدارت حق پر لی ہے کسی ڈاکو ڈکیت کو ٹکٹ نہیں ملے گا جہلم میں پیپلز پارٹی میڈیکل کالج ، دینہ اور سوہاوہ میں سوئی گیس لے کر آئیں گے یہ میرا عوام سے وعدہ ہے تقریب سے جنرل سیکر ٹری مرزا عبدالغفار نے کہا کہ ضلع جہلم میں اگر کوئی پارٹی ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے ہم ضلع جہلم کی تقدیر بدلیں گے تقریب سے تحصیل صدر دینہ ملک اسد شبیر اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کو اندھیروں سے نکالے گی اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی عوام کی نظریں اب پیپلز پارٹی پر ہی ہیں آئندہ حکومت بنانے میں عوام بلاول بھٹو کا ساتھ دے ، تقریب سے اشرف چغتائی ، حاجی مسعود ، شہزادہ شاہ ، فیروز خان ، ملک عرفات سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
top of page
bottom of page
Comments