دینہ(رضوان سیٹھی) دینہ میں نوسرباز خاتون گروہ سر گرم ، بینک سے رقم نکلوا کر بازار شاپنگ کے لیے آنے والی خاتون کے پرس سے ہزاروں روپے کی نقدی نکال لی ، نوسرباز خاتون گروہ موقع سے فرار ، متاثرہ خاتون پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچ گئی ، پولیس نے گروہ کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں نوسرباز خاتون گروہ سرگرم ہو گیا ، دن دیہاڑے بینک سے رقم نکلوا کر مین بازار میں شاپنگ کرنے والی دینہ کے نواحی علاقہ نکودر کی رہائشی خاتون کو نوسر باز گروہ نے بڑی مہارت کے ساتھ بیگ سے 18ہزار کی نقدی نکال لی اور خاتون کو پتہ نہ چل سکا جب تھوڑی دیر بعد متاثرہ خاتون نے پرس میں ہاتھ ڈالا تو دیکھا کہ پرس کی زپ کھلی ہوئی تھی اور نقدی غائب تھی ، متاثرہ خاتون نے شور مچا دیا اور انصاف کے لیے پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچ گئی ، جہاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوسر باز گروہ خاتون کو تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments