top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:بنک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو یرغمال بنا کر 45ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی

دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)دینہ کے نواحی علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے بنک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو یرغمال بنا کر 45ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، واردات متاثرہ شخص کے گھر کے قریب ہی پیش آئی ، بڑھتی ہوئی واارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی راجہ نثار ولد غلام حیدر پنجاب بنک نکودر سے سرکاری سکول کا چیک 45ہزار روپے کیش کروانے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ منارہ فیکٹری روڈ سے 2مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤںنے روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 45ہزار روپے کی نقدی چھین لی ، بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page