top of page

دینہ بلدیہMOI سہیل اشرف کی زیرنگرانی پہلی بار محلہ شیخاں اور ریلوے لائن کی صفائی کا کام جاری





دینہ((ملک ندیم عباسJhelumnews.uk )دینہ بلدیہ ایم او آئی سہیل اشرف کی زیرنگرانی پہلی بار محلہ شیخاں اور ریلوے لائن کی صفائی کا کام جاری.اس کے علاوہ ریلوے روڈ،منگلا روڈ،مین بازار،اسٹیشن محلہ،مفتیاں اور دینہ سٹی کے مختلف علاقوں میں نالوں اور نکاسیِ آب کا سسٹم پہلے کی نسبت بہتر ہو رہا ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ سہیل اشرف علی الصبح خود اپنی زیر نگرانی شہر کی عملہ صفائی کے سر پر موجود ہوتے ہیں اور ہر ممکن عوامی شکایات کا نوٹس لے کر عمل درآمد بھی کراتے ہیں سٹریٹ لائٹوں کا نظام بھی بہتر ہو چکا ہے۔ عوامی سماجی مذہبی اور تاجران نے سہیل صاحب کی کارکردگی کو سراہا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ منگلا روڈ مہاجرین قبرستان کے سامنے گندگی پھیلانے سے گریز کریں۔ گندگی وغیرہ ٹینکی میں پھینکیں یا منتخب کی گئی جگہ کا استعمال کریں جو لوگ جان بوجھ کر کنٹینر یا ٹینکی کے بجائے شاپر یا بیگ باہر پھینک جاتے ہیں وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرتے ہیں لہذا جہالت سے نکلیں اور اداروں سے تعاون کریں


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page