دینہ(رضوان سیٹھی سے) ایم این اے بلال اظہر کیانی ضلع جہلم کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے حلقہ میں سوئی گیس سروے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ کی تعمیرات کے سلسلے میں اقدام قابل تحسین ہے بلال اظہر کیانی عوام کا ایک مسیحا بن کر آئے ہیں لوگوں کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی میں بلال اظہر کیانی کا اہم کر دار ہو گا ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تحصیل دینہ کے رہنما سابق جنرل کونسلر یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ ماسٹر چوہدری محمد اکرم آف مدوکالس نے جہلم نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حلقہ کی عوام کی خوش نصیبی ہے کہ ہمیں بلال اظہر کیانی جیسا لیڈر ملا ہے جو ضلع جہلم کی تقدیر بدلنے کی سوچ رکھتا ہے بلال ا ظہر کیانی نے الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں پر عملدار آمد کا آ غاز کر دیا ہے تحصیل دینہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ سوئی گیس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ تھا جس پر بلال اظہر کیانی نے سوئی گیس کا سروے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ کا سروے مکمل کروا دیا انشاء اللہ بہت جلد ان دونوں منصوبوں پر عملدرا ٓمد کا آغاز شروع ہو جائے گا ، حلقے کی عوام کو بلال اظہر کیانی پر اعتماد ہے کہ انہوں نے جو عوم سے وعدے کیے تھے وہ پورے ہونے جا رہے ہیں انشاء اللہ ہمارے ضلع اور ہمار تحصیل دینہ کی تقدیر بہت جلد بدلنے والی ہے ہماری دعائیں بلال اظہر کیانی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔
top of page
bottom of page
Comments