top of page

دینہ: بدنام زمانہ معروف چور غلام ادریس عرف ریوڑی کو گرفتار کرلیاگیا،دو موٹرسائیکل برآمد



دینہ(ندیم عباس Jhelumnews.uk)سٹی دینہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ معروف چور غلام ادریس عرف ریوڑی کو گرفتار کرلیا دو عدد چوری شدہ موٹر سائکلز بھی برآمد عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست شاباش۔تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی سٹی کے اے ایس آئی سہیل احمد ہمراہ ٹیم نے مشہور بدنام زمانہ چور غلام ادریس عرف ریوڑی ولد غلام مصطفی سکنہ محلہ نواب پورہ نزد ریلوے اسٹیشن دینہ کو گرفتار کرلیا اور دو عدد موٹر سائکلز بھی برآمد کرلیے جو کہ چند روز قبل چوری ہوچکے تھے جبکہ ہنڈا 125 کا مالک عبدالقیوم اور ہنڈا 70 کا مالک نعمان قمرالحق بٹ ہے چور غلام ادریس اس سے قبل بھی ڈکیتیاں چوریاں منشیات اور دیگر مختلف مقدمات میں جیل جاچکا ہے اور کئی مسجدوں کے غلے بھی توڑ چکا ہے ملزم نشے کا بھی عادی ہے دینہ پولیس کی بہترین کارکردگی کو عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page