دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں بجلی کا 200KVٹرانسفارمر چوری کرنے کی واردات ناکام ، نامعلوم چور بڑی دلیری کے ساتھ رات کی تاریکی میں مین روڈ سے بجلی کا ٹرانسفارمر اتار رہے تھے کہ زور دار نیچے گرنے سے قریبی لوگوں کو واردات کا علم ہو گیا ، شور مچانے پر چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ بجلی کا مین ٹرانسفارمر چھوڑ کر فرار ، بجلی کی بندش کے باعث پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ، گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ واپڈا کے اہلکار کے بغیر بجلی کا ٹرانسفارمر پول سے اتارنا بڑا مشکل ہے ، واپڈا احکام اس کی انکوائری کروائیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 2بجے کے قریب دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک گجرال میں نامعلوم چور بڑی دلیری کے ساتھ روڈ پر لگا مین 200KVکا ٹرانسفارمر اتار رہے تھے کہ زور دار زمین پر گرنے سے گاؤں کے قریبی لوگوں کو علم ہو گیا شور مچانے پر چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ بجلی کا ٹرانسفارمر زمین پر پڑا چھوڑ کر بھاگ گئے جب لوگوں نے آ کر دیکھا کہ بجلی کا ٹرانسفارمر پول سے نیچے زمین پر گرا ہوا تھا اور پورے علاقے کی بجلی بند ہو گئی ،لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم بروقت نہ پہنچتے تو یہ لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چور لے کر غائب ہو جاتے ، یہ اتنا بڑا کام واپڈا کے اہلکاروں کے بغیر ناممکن ہے ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی کے لگے ٹرانسفارمر کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ۔ یاد رہے کہ تحصیل دینہ کے گردو نواح میں متعدد ٹرانسفارمر چوری کی وراداتیں ہو چکی ہیں جن کا بھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا
top of page
bottom of page
Comments