top of page

دینہ:اے سی انزہ نے الائشیں اور کھالیں ڈالنے کے لیے ڈور ٹو ڈور پلاسٹک کے تھیلے تقسیم کر دیئے



دینہ (رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk )حکومت پنجاب ، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ طارق وڑائچ اور عملے نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے لیے الائشیں اور کھالیں ڈالنے کے لیے ڈور ٹو ڈور پلاسٹک کے تھیلے تقسیم کیے ، شہری اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے ، آلائشیں ان بیگوں میں ڈال کر کولیکشن پوائنٹ تک پہنچائیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت پنجاب ،ڈ پٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی ، چیف ا?فیسر میونسپل کمیٹی دینہ، میاں سہیل اور دیگر عملے نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور کھالیں ڈالنے کے لیے ڈور ٹوڈور گلی محلوں اور بازاروں میں پلاسٹک بیگ تقسیم کیے جن کے اوپر مکمل ہدایت درج ہے ، شہری حضرات کو چاہئے کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے شاپر کا استعمال کریں تاکہ اپنے محلے گلی کو گندگی سے بچا سکیں اور شہری میونسپل کمیٹی دینہ کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں ، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران بھی ہمراہ تھے۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page