top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:ایس ڈی او ڈومیلی اور ٹیم کی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔مختلف علاقوں سے تین بجلی چوروں کیخلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمات درج،ملزمان ڈائریکٹ تار لگاکربجلی چوری کررہے تھے۔

ایس ڈی او ڈومیلی اور ٹیم کی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

مختلف علاقوں سے تین بجلی چوروں کیخلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمات درج،ملزمان ڈائریکٹ تار لگاکربجلی چوری کررہے تھے۔

سوہاوہ(محمدنبیل حسن) ایس ڈی او ڈومیلی اور ٹیم کی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاٶن جاری۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ایس ڈی او سب ڈویژن ڈومیلی اویس احمد ولد مشتاق اور انکی ٹیم نے کھیپڑ دیال میں آصف نامی شخص کے زیراستعمال میٹر کو چیک کیاتوصارف نے میٹر میں سوراخ کرکےڈاٸریکٹ بجلی چوری کررہاتھا۔دوسری کاروائی دھمکار میں کی وہاں محمدالطاف ولد اللہ دتہ سکنہ دھمکار ڈائریکٹ کنکشن لگاکربجلی چوری کررہاتھاجبکہ تیسری کارواٸی مدن گاٶں میں کی گٸی جہاں صارف واحد محمود ولد نذر حسین پی وی سی کیساتھ ڈاٸریکٹ تار لگاکربجلی چوری کررہاتھاایس ڈی او سب ڈویژن ڈومیلی کی مدعیت میں تینوں صارفین کیخلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت تھانہ ڈومیلی میں مقدمات درج کرلئے گئے۔اس موقع پر ایس ڈی او اویس احمد نے ٹیم کو شاباش دی اور مزید کہا بجلی چوروں کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اور قانونی کارواٸی عمل لائی جاۓ گی۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page