دینہ(رانا محمد عاصم سے) تھانہ دینہ اور تھانہ منگلا میں ڈاکو راج قائم۔ پولیس ملازم بھی محفوظ نہیں ہیں پولیس ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹر سائکل چھین لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس ملازم صلاح الدین ہمایوں تھانہ منگلا سے ڈیوٹی ختم کرکے اپنے ذاتی موٹر سائکل جس کا نمبر 70JMK/5650سی ڈی ہنڈا برنگ سرخ ماڈل2010پر سوار اپنے گھر شیخابرلب دریا آرہا تھا کہ راستے میں دو عدد ڈکیت کھڑے تھے جن کے پاس ہنڈا 125 بدوں نمبر تھا جبکہ دونوں ڈکیتوں نے پولیس ملازم کی تلاشی بھی لی اور اسلحہ کے زور پر موٹر سائکل بھی چھین لی ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے جس سے علاقہ میں خوف پھیل چکا ہے عوام الناس نے ڈی پی او جہلم اور ایس ایچ او تھانہ صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ جلدازجلد چوروں اور ڈکیتوں کو گرفتار کیا جاۓ
top of page
bottom of page
Comments