top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ:اگست ستمبر میں بااثر پرائیویٹ سکولز کی جانب خلاف قانون فیسوں میں اضافہ۔ والدین کا سخت احتجاج

دینہ( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) پرائیویٹ سکولز جن کو اربابِ اختیار کی آشیرباد حاصل ہے خلاف قانون اگست ستمبر میں فیسوں میں اضافہ کردیتے ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم مفاد عوام ایکشن لیں سماجی زعماء دینہ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ سکولز صرف اپریل میں فیسوں کے اضافے کے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں دوران تعلیمی سال فیسوں میں اضافہ غیر قانونی ہوتا ہے کیونکہ دوران تعلیمی سال بچے اور والدین ان حالات میں کیا کر سکتے ہیں غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں کچلا ہوا ہے اب والدین اضافی فیس کیسے ادا کریں تحصیل دینہ کے بعض سکولوں نے فیسوں میں اضافہ کر کے غریب ادمی کا جینا حرام کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ سکولز اپنے سکول کے اندر سٹیشنری وغیرہ رکھنے کا مجاز نہیں ہیں اس سے والدین کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ والدین کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے سی ای او ایجوکیشن جہلم کا فرض ہے کہ وہ غیر قانونی ہونے والے کام کے خلاف ایکشن لیں اور ان سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کریں مگر سی ای او ایجوکیشن ایکشن لینے سے قاصر ہیں کیونکہ انہوں نے ماضی قریب میں چودہ آگست کے حوالے سے پرائیویٹ سکولوں سے فنڈز حاصل کیے تھے پرائیویٹ سکول بھی ان ایام میں مختلف تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں رجسٹریشن کرواتے وقت ان کو تنگ کیا جاتا ہے ان کو پابند کیا جاتا ہے کہ فلاں سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں حالانکہ فٹنس سرٹیفکیٹ کسی بھی مجاذ اتھارٹی سے حاصل کیا جا سکتا ہے سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر فیس میں اضافے کے خلاف ایکشن لیا جائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page