دینہ( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) ہائی وے پٹرولنگ پولیس بظاہر فرائض کی ادائیگی کرتی ہے جبکہ ان کے اس فعل سے جی ٹی دوڈ کے مسافر سخت پریشان ہو گئے ہیں ڈی پی او جہلم نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس جی ٹی روڈ پر اس وقت تک کسی گاڑی کو رکنے کا اشارہ نہیں کرتے جب تک ٹریفک رولز کی خلاف ورزی نہ کریں بہرحال گاڑی رکنے پر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی کے کاغذات چک کیے جاتے ہیں اور قانون کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے ان ایام میں جی ٹی روڈ پر ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ایک نیا کام شروع کردیا ہے گاڑی کو روکا جاتا ہے اور ہر مسافر کا شناختی کارڈ طلب کر کے اہلکار بذریعہ موبائل چیک کرتے ہیں اس طرح گاڑی میں بیٹھے ہوئے مسافروں کو بیس سے تیس منٹ لگ جاتے ہیں شہریوں کے ساتھ یہ سراسر زیادتی ہے اور یہ فعل سراسر خلاف قانون بھی ہے اگر مذکورہ پولیس کو کوئی فرد مطلوب ہے تو اس حد تک کاروائی کی جائے سیاسی سماجی زعماء نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments