top of page

دینہ! اور اب۔۔۔ چور معذور بچوں کے ادارے سے لیپ ٹاپ، قیمتی میڈلز 🏅اور دیگر قیمتی سامان لے گئے

دینہ(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)القاسم ویلفیئر انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان دینہ میں چوری کی افسوسناک واردات۔ تفصیلات کے مطابق معذور بچوں کے اسکول بھی چوری کی وارداتوں سے محفوظ نہیں رہے۔گزشتہ رات القاسم ویلفیئر انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان دینہ میں نا معلوم چور رات کی تاریکی میں واش رومز ، کچن اور دفتر سے قیمتی لیپ ٹاپ و دیگر سامان سمیت معذور بچوں کے میڈلز بھی لے اڑے۔ آئے روز بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ شہریوں نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے فوری نوٹس لینے اور جرائم کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے سکول کے مینجنگ ڈائریکٹر بلال حسنین نے ایس ایچ او تھانہ منگلا کو تحریری درخواست دے دی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page