دینہ(,رانا محمد عاصم سے) انگلینڈ سے آئے ھوئے نوجوان صحافی، انگریزی اخبار دی نیشن کے رپورٹر ، جہلم نیوز ڈاٹ یو کے کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر چودھری عاطف ایوب نے گزشتہ شام اپنی رہائش گاہ نور محلہ دینہ میں ٹیلن نیوز دینہ کے نمائندے ، تحصیل رپورٹر دینہ روزنامہ خبریں اسلام آباد ، جہلم نیوز ڈاٹ یوکے کے مینجنگ ایڈیٹر اور میٹرو نیوز کے جہلم سے بیورو چیف ادریس چودھری آف مدوکالس، سچ ٹی وی دینہ کے نمائندے سید ذوالقرنین شاہ آف پیر بھچر کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ اس افطار ڈنر میں چودھری نوید انور آف کھوکھا ، چودھری معیز نوید آف کھوکھا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ جب کہ قاری محمد طاہر صاحب نے خصوصی دعا فرمائی ۔ اس موقع پر نوجوان صحافی چودھری عاطف نے تحصیل دینہ کے مسائل اور ضلع جہلم کی موجودہ صورت حال پر تفصیل سے ڈسکس کیا اور کہا کہ تحصیل دینہ کے کئی سالوں سے جاری مسائل کو دیکھ کر دہل دکھتا ھے۔ ھمارے منتخب نمائندے ووٹ تو لے لیتے ھیں۔ مگر کامیابی کے بعد ان کی گردنوں میں سریے آ جاتے ھیں۔ ھمارا کام ان مسائل کو ہائی لائٹ کرنا ھے سو وہ کرتے رھیں۔ ان شاءاللہ جہلم نیوز ڈاٹ یوکے کچھ عرصہ بعد ایک نئے رنگ میں نظر آئے گی۔ چیف ایڈیٹر طارق چودھری ، ایڈیٹر مطہر چودھری کی زیر نگرانی ایک بار پھر ضلع جہلم کی یہ مشہور اُردو نیوز ویب سائٹ مقبولیت کے اپنے سابقہ ریکارڈ توڑے گی۔ ضلع جہلم کی ملک و بیرون ممالک کمیونٹی کے شب وروز اس ویب سائٹ کی زینت بنیں گے۔ ہماری پوری ٹیم اس آن لائن اُردو اخبار کے اپنی جان لڑا دے گی۔
top of page
bottom of page
Comments