دینہ (عرفان محبوب سے )ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کے احکامات اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جہلم عثمان گوندل کی زیر سرپرستی، سعید احمد انفورسمنٹ انسپکٹر جہلم ہمراہ ٹیم کا عوامی شکایات پر نکودر کا دورہ ،مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے اور ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کیخلاف موقعہ پر جرمانے عوامی سماجی حلقوں کیطرف سے خوشی کا اظہار تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ نکودر کے مقام پر عوامی شکایات پر ڈی سی جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کے احکامات اور سی او جہلم عثمان گوندل کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ کونسل جہلم کے فرض شناس انفورسمنٹ انسپکٹر سعید احمد ہمراہ ٹیم رخسار احمد وغیرہ کا نکودر کا ہنگامی دورہ ٹیم کو دیکھتے ہی ناجائز تجاوزات کرنے والے ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کی دوڑیں لگ گئی اس موقعہ پر ٹیم نے زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرنے والے دوکانداروں اور ناجائز تجاوزات کرنے پر موقعہ پر ہی جرمانے کیے اور ساتھ ہی سخت وارننگ دی گی کہ اپنا قبلہ درست کر لیں اس موقعہ پر سعید احمد انفورسمنٹ انسپکٹر نے ہمراہ ٹیم دوکانداروں کو اپنی حدود میں کیا ،عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے ڈی سی جہلم ،سی او جہلم اور آنے والی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments