top of page

دینہ : الیکشن2024۔ جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر کا افتتاح،ڈاکٹرقاسم،سیدضیاءاللہ بخاری کاخصوصی خطاب

دینہ(ادریس چودھری۔ Jhelumnews.uk) الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے 2018 سے لے کر 2023 تک سب پارٹیوں نے ملک پاکستان میں اقتدار کے مزے لوٹے مگر کسی نے بھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی۔اپنے حالات بدلنے کے لئے ایک دفعہ جماعت اسلامی کو چانس دیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان ضلع جہلم کے امیر اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 و پی پی 24 ضلع جہلم جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر جی ٹی روڈ دینہ میں افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے کہا حلقے کے شہریو آپ نے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت دیکھ لیا ہر طرف مہنگائی کا دور دورہ تھا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ گیا یہ کیسے حکمران تھے جو اقتدار کے لیے پاکستان آتے ہیں اور اقتدار ختم ہونے کے بعد پاکستان سے دوسرے ملکوں کا رخ کر لیتے ہیں اور وہاں پر اقتدار کے بعد بھی عیاشی و موجیں کرتے رہتے ہیں یہ لوگ انتخابات کے آنے پر دودھ و شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کرتے ہیں مگر جب اقتدار میں آجاتے ہیں تو عوام کو بھول جاتے ہیں۔ ڈاکٹر قاسم محمود نے مزید کہا لوگو آپ ان لوگوں کو منتخب کریں جو آپ کے درمیان رہتے ہیں ایماندار ہیں مشکل وقت میں آپ کے کام آتے ہیں سیلاب ہو یا پاکستان کا اور کوئی مسئلہ ہو مسئلہ فلسطین ہو جماعت اسلامی ہمیشہ آگے آگے ہوتی ہے اگر آپ نے اپنے حالات بدلنے ہیں تو الیکشن 2024 میں جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ایک موقع تو دیں آپ واضح فرق محسوس کریں گے آج ملک میں معیشیت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے آپ سے پھر اپیل کروں گا کہ الیکشن کے دن ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں انشاء للہ ہم وعدہ کرتے ہیں ہمارے منشور میں شامل ہے کہ اسمبلی میں پہنچ کر معاوضہ نہیں لیں گے بلکہ یہ معاوضہ عوام پر خرچ کریں گے جماعت اسلامی کی حکومت آاگئی تو چوروں ڈاکوؤں کے پیٹوں سے آپ کی دولت نکال کر آپ پر خرچ کریں گے ہماری حکومت میں ایس ایچ او تحصیلدار ڈی پی او کمشنر سب عوام کو جواب دہ ہوں گے آج تو یہ لوگ عوام سے رشوت وصول کر کے حکومتی نمائندوں کا پیٹ بھر رہے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی کی حکومت آنے کے بعد کوئی آپ کا کوئی بھی حق نہیں مار سکے گا ہم جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں اس موقع پرحلقہ این اے 60 جہلم سے جماعت اسلامی کے امیدوارسید ضیاء اللہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا میرے دوستو بزرگو نوجوانوں فرق سمجھیں ہماری جماعت اور دوسری جماعتوں میں فرق محسوس کریں گزشتہ 53 دنوں میں جن عدالتوں نے اسٹیبلشمنٹ نے ایک انسان کو چور ڈاکو کلیئر کر کے بیرون ملک بھیج دیا تھا اج وہی بندہ ملک میں واپس ا کر انہی عدالتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے پاک صاف ہو رہا ہے کیا پہلے فیصلہ غلط تھا یا اب غلط ہے میرے خیال کے مطابق دونوں فیصلے غلط ہیں یہ لوگ عوام کی تقدیر سے کھیلتے ہیں سب فوج کی پیداوار ہیں کوئی گھڑی چور ہے کوئی ہار چور ہے سب چور ہیں مظلوموں کا خون چوسا جاتا ہے کسی کو عوام کی پرواہ نہیں آج اپ کو گلیوں سڑکوں کے مسائل ہیں گرین پاس بورڈ کی کوئی عزت نہیں رہی ائیے جماعت اسلامی کو کامیاب کر کے اپنے مستقبل کو بچائیں ان چوروں ڈاکوؤں کو ہرگز ہرگز ووٹ نہ دیں بصورت دیگر پچھتاوے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہ ہوگا اس تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page