top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ: الیکشن ڈے پر ڈومیلی دینہ کے پولنگ سٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر، متعلقہ افسران کی نااہل، کوتاہی سے پردہ دار خواتین کو ذلیل و خوار ۔مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی ووٹ پول کرنے پرمجبور کیا جاتارہا

دینہ ( نثار احمدمغل سے)8فروری کے الیکشن ڈے پر ڈومیلی دینہ کے پولنگ سٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر اور متعلقہ افسران کی نااہلی اور کوتاہی سے پردہ دار خواتین کو ذلیل و خوار کیا جاتا رہا ۔مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی ووٹ پول کرنے پر مجبور کر دیا گیا ۔ کئی پردہ دار خواتین ووٹ پول کئے بغیر گھروں کو واپسی چلی گئیں ۔اس واقعہ کی ڈومیلی محلہ میونسپل کمیٹی دینہ کے سابقہ کونسلر افتخار احمد مغل نے شدید احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈومیلی محلہ دینہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول علیحدہ علیحدہ ہیں جن میں سابقہ روایات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈومیلی محلہ دینہ میں خواتین ووٹ پول کرتی ہیں جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈومیلی محلہ دینہ میں مرد ووٹ کاسٹ کرتے ہیں مگر اس بارپریزائڈنگ آفیسر اور متعلقہ افسران نے جان بوجھ کر خواتین کو بھی مردوں کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کرنے پر مجبور کر دیا ۔جس کی وجہ سے اکثر پردہ دار خواتین ووٹ کاسٹ کئے بغیر گھروں کو واپس چلی گئیں خواتین سارا دن ذلیل و خوار ہوتی رہیں اور مردوں کے ساتھ لائن میں کھڑی ہو کر ووٹ کاسٹ کرنے پر مجبور ہو گئیں ۔اس واقعہ پر سابقہ کونسلرز افتخار احمد مغل ، قیصر خوشخال ،راجہ ساجد نواز اور ملک بدر منیر ،سیٹھی محمد اصغر کے علاوہ دیگر معززین علاقہ نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پریذائیڈنگ آفیسر اور متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے تا کہ آئندہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page